بدھ 5 مارچ 2025 - 17:35
لکھنؤ؛ ماہ رمضان المبارک میں "دین اور ہم" کی دینی کلاسز کا سلسلہ جاری

حوزہ/ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں "دین اور ہم" کی جانب سے شارٹ ٹرم دینی کلاسز کا انعقاد جاری ہے، جہاں بچوں اور نوجوانوں کو بنیادی اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لکھنو/ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں "دین اور ہم" کی جانب سے شارٹ ٹرم دینی کلاسز کا انعقاد جاری ہے، جہاں بچوں اور نوجوانوں کو بنیادی اسلامی تعلیمات سے روشناس کرایا جا رہا ہے۔

مولانا موسیٰ رضا یوسفی نے طلبہ کو توحید کے ابتدائی مباحث پر درس دیا، جس میں خدا کے وجود، توحید کے مفہوم، خدا کی وحدانیت اور اس کی اقسام جیسے اہم موضوعات پر روشنی ڈالی گئی۔ ان کلاسز کا مقصد بچوں کو دین کی صحیح تعلیمات سے روشناس کرانا اور انہیں اسلامی اصولوں کے مطابق زندگی گزارنے کی ترغیب دینا ہے۔

یہ کلاسز شہر کے چھ مختلف مقامات پر منعقد کی جا رہی ہیں، جن میں دو کلاسز گولڈن پیلس اکبری گیٹ، دو کلاسز الماس ہال نیپئر روڈ، ایک کلاس ملن ہال درگاہ روڈ، اور ایک کلاس باغ سکنیہ امام بارگاہ مہتاب باغ میں جاری ہیں۔

"دین اور ہم" کے منتظمین نے بتایا کہ جو افراد ان کلاسز میں شرکت کے خواہشمند ہیں، وہ بطور طالب علم یا مہمان ان میں شامل ہو سکتے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha